ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایران سے عالمی طاقتوں کی ڈیل پرسعودی عرب غضبناک

datetime 18  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے واشنگٹن میں سابق سفیر اور سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ امریکا نے شمالی کوریا طرز کی صورت حال پیدا ہونے کی پیشین گوئیوں کے باوجود ایران کے ساتھ جوہری تنازعے پر معاہدہ کر لیا ہے۔انھوں نے لندن سے تعلق رکھنے والی عربی کی نیوزویب سائٹ الف پر شائع ہونے والے ایک کالم میں خبردار کیا کہ ایران سے نیو کلیئر ڈیل مشرق وسطیٰ میں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔شہزادہ بندر نے لکھا کہ میڈیا اور سیاست کے سنجیدہ پنڈت صدر اوباما کی ایران سے ڈیل کو سابق صدر بل کلنٹن کی شمالی کوریا کے ساتھ ڈیل سے بھی بدتر قرار دے رہے ہیں۔صدر کلنٹن نے تو خارجہ پالیسی کے تزویراتی تجزیوں،قومی انٹیلی جنس کی انتہائی خفیہ اطلاعات اور شمالی کوریا کے عوام کو قحط کا شکار ہونے سے بچانے کےلئے ڈیل کا فیصلہ کیا تھا۔وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان 1994ءمیں طے پائے فریم ورک سمجھوتے کا حوالہ دے رہے تھے۔اس کے تحت شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام کو منجمد کردیا تھا تاہم یہ سمجھوتا 2003ءمیں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو¿ کے عالمی معاہدے (این پی ٹی) سے نکل جانے کے اعلان کے بعد ختم ہوگیا تھابعد میں اس نے جوہری بم بنانے کا بھی اعلان کردیا تھا۔اب چین کے سراغرساں اداروں کی اطلاع کے مطابق شمالی کوریا کے پاس بیس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔شہزادہ بندر نے اپنے کالم میں لکھا کہ اگر صدر کلنٹن کو یہ علم ہوتا کہ وہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی اور خارجہ پالیسی کے غلط تجزیے کی بنیاد پر فیصلہ کررہے ہیں تو وہ کبھی ایسا نہ کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…