نئی دلی (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کوایک اورجھٹکامودی سرکاری کی نیندیں حرام ہوگئیں .مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب افواج پر جھپٹنے کی تیاری کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کی مبینہ ویڈیو نے بھارت میں کھلبلی مچادی ہے اور خصوصاً بھارتی حکام کو اپنی افواج کے گرتے ہوئے مورال کے بارے میں مزید تشویش اور فکر لاحق ہوگئی ہے۔اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیسبک اور دیگر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیومقبوضہ کشمیر کے علاقے باری پورہ میں بنائی گئی ہے، جو کہ شوپیاں اور کلگام کے درمیان واقع سرسبز و شاداب علاقہ ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے 11افراد کا تعلق کشمیری تنظیم حزب المجاہدین سے ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارت میں تہلکہ مچ گیا ہے کیونکہ اس ویڈیو کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے خلاف مسلح کاروائیوں کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے کشمیری نوجوان بہت بے باک نظر آتے ہیں اور ان کا نڈر رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ حال ہی میں متعارف کروائے گئے سخت قوانین اور بھارتی حکام کے رد عمل کو بالکل خاطر میں نہیں لاتے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں کی بے خوفی کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے چھپانے کی زحمت بھی نہیں کی۔بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اور تصاویر بھارتی سکیورٹی فورسز پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے حربوں کا حصہ ہیں کیونکہ ان میں نظر آنے والے نوجوانوں کی فوجی یونیفارم اور ہتھیاروں کے ساتھ تربیت ظاہر کرتی ہے کہ وہ بھارتی افواج کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا، تجزیہ کاروں اور حکام کو شدید فکر لاحق ہے کہ مقبوضہ وادی میں ان کی افواج، جو کہ پہلے ہی خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہیں، کا مورال مزید گر جائے گا اور ان کیلئے اپنی غاصبانہ کاروائیاں جاری رکھنا مزید مشکل ہوجائے گا، کیونکہ اب انہیں ہمہ وقت یہ خوف رہے گا کہ ان پر کسی بھی وقت خوفناک وار ہو سکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ
-
ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا
-
4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
عرب ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر میں بحث ہو گئی۔۔۔ و...
-
راولپنڈی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر نے مسافر ویگن میں 19سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ ب...
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
سونے کی قیمت نے پھر اڑان بھر لی
-
طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کر نے پر پر وفیسر کی ٹھکائی کر دی



















































