ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں گرایا جانے والا جاسوس طیارہ بھارتی نہیں تھا، بھارتی سیکریٹری خارجہ

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں مار گرائے جانے والے بھارتی جاسوس طیارے کی بھارت نے تردید کردی ہے اور بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈرون طیارہ چینی ساختہ تھا جو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نئی دلی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ سبھرا مینیم جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے جس ڈرون کو گرایا ہے وہ چینی ساختہ تھا جو تجارتی بنیادوں پر استعمال کے لیے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو بھارت اس کا جواب دے گا۔بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کے حوالے سے پاکستان اور بھارتی قیادت رابطے میں ہے اور روس میں دونوں وزرا اعظم کی ملاقات میں امن مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی جوامید ہوئی ہے بھارت اس کے مطابق سرحد پر امن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہیلی کاپٹر کی ایل او سی پر پرواز کا معاملہ دونوں ملکوں کے فارمیشن کمانڈرز کے ہاٹ لائن پیغامات کے ذریعے 12 جولائی کو حل کرلیا گیا تھا جس میں پاکستان کو بتا دیا تھا کہ بھارتی ہیلی کاپٹرطے شدہ ایل او سی کی حدود میں تھا جو کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جاسوسی کی غرض سے آنےوالے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…