ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ سمیت کئی مغربی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے منائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور عید ہفتے کو ہوگی۔ آج ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان صدارت کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے۔ جمعہ کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 37 گھنٹے ہو جائے گی۔ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات جہانزیب قریشی کا بھی کہنا ہے کہ عید کا چاند بلوچستان میں نظر آنے کا زیادہ امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے –