قوم کیلئے زبردست خوشخبری، ملک کا دفاع اب اور بھی مضبوط، معاہدہ ہوگیا

16  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ائیرفورس نے اپنے F-16 طیاروں کی ہدف تلاش کرنے اور نشانہ لگانے کی صلاحیت کو اعلیٰ ترین بنانے کیلئے امریکی کمپنی لاک ہیڈمارٹن کے ساتھ ایک انتہائی اہم معاہدہ کرلیا ہے۔نیوز ویب سائٹ marketwatch.com کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان کے F-16 جنگی طیاروں کیلئے 15 نئے Sniper Advanced Targeting Pods (ATP) سسٹم تیار کئے جائیں گے جبکہ موجودہ 22 سسٹمز کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔ اپ گریڈ کا آغاز 2015ءکے اواخر میں متوقع ہے جبکہ نئے سسٹمز کی ڈلیوری بھی رواں سال کے آخر میں شروع ہوجائے گی۔سنائپر ATP سسٹم پائلٹ کو ہائی ریزولیشن تصاویر فراہم کرکے درست نشانہ لگانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ لانگ رینج پر موجود چھوٹے اہداف کو ڈھونڈنے، پہچاننے، خود کار ٹریکنگ کرنے اور Laser designation کی صلاحیت بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام ساکت اور متحرک اہداف کے خلاف تمام لیزر اور جی پی ایس گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال بھی ممکن بناتا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جدید ترین سنائپر ATP اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی مہارت کا مجموعہ دشمن کیلئے خوفناک ترین ہتھیار ثابت ہوگا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…