اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹریننگ سینٹر پر بمباری

16  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم حماس کے ٹریننگ سینٹر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کے شمالی حصے البیروجی میں قائم حماس کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی جب کہ حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے کمیونیکیشن سینٹر کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی جب کہ حماس کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں اسرائیل کی غزہ میں بربریت کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے عیدالفطر سے قبل غزہ میں بمباری شروع کردی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…