یونانی پارلیمنٹ نے بیل آﺅٹ پیکج کی منظوری دے دی، ملک بھر میں شدید احتجاج

16  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یونانی پارلیمنٹ نے شدید عوامی احتجاج کے باوجود بیل آﺅٹ پیکج کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی پارلیمنٹ میں بیل آﺅٹ پیکج منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی۔ 300 کے ایوان میں سے 229 ارکان نے بیل آﺅٹ پیکج کی حمایت میں ووٹ دیا جب کہ بعض حکومتی وزرا سمیت 38 ارکان نے اس کی مخالفت کی، مخالفت کرنے والوں میں وزیرتوانائی ، ڈپٹی لیبر منسٹر، پارلیمانی اسپیکر سمیت سابق وزیرخزانہ بھی شامل ہیں جنہوں نے بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف ووٹ دیا۔یونانی وزیراعظم الیگزس سپرس نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور یونان کے درمیان بیل ا?و¿ٹ پیکج معاہدہ سخت ہے تاہم اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ہم بیل آﺅٹ پیکج پر یقین نہیں رکھتے لیکن ہم اسے قبول کرنے کے لئے مجبورہیں۔ایوان سے بیل آﺅٹ پیکج کی منظوری کے بعد ہزاروں افراد دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا گیا، پولیس کے مطابق 12 ہزار سے زائد افراد سنتگما اسکوائر پر جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج شروع کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…