ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عرب ریاست میں بہترین نوکریوں کی 3 ہزار اسامیاں

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک بڑی کمپنی نے دبئی میں اپنے گرینڈ تعمیراتی، رہائشی اور ہاسپٹلٹی پراجیکٹ کے لئے ہزاروں ملازمین کی بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔اخبار گلف نیوز کے مطابق الحبتور گروپ (Al Habtoor Group) شیخ زائد روڈ پر تین اعلی معیار کے ہوٹل اور تین لگژری رہائشی ٹاور تعمیر کررہا ہے۔ اس پراجیکٹ کیلئے ابتدائی طور پر 3,000 سے زائد ملازمین براہ راست بھرتی کئے جائیں گے۔ پراجیکٹ کی تعمیر رواں سال کے آخر میں مکمل ہونا متوقع ہے اور اس کا تعمیراتی کام دبئی واٹر کینال کے کنارے جاری ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ دستیاب ملازمتوں کی تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز اور رہائشی ٹاورز میں قیام پذیر ہونے والوں کو مزید ملازمین کی ضرورت ہوگی۔ الحبتور سٹی میں قائم کئے جانے والے واٹر تھیٹر کیلئے ہی 150 ملازمین درکار ہوں گے۔ملازمت کے خواہشمندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوٹلوں کی انتظامیہ Starwood کو براہ راست CV بھیج سکتے ہیں یا دوسری صورت میں الحبتور گروپ کے ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی درخواستیں ارسال کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…