برسلز(نیوزڈیسک)ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کے طے ہونے کے بعد یورپی یونین نے ایران پر پہلے سے عائد اقتصادی پابندیوں میں توسیع کر دی ہے۔ پابندیوں میں توسیع کا بیان یورپی کونسل کی جانب سے جاری کیا گیا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اِس توسیعی عرصے میں یورپی یونین کو ایک جامع ایکشن پلان کو ترتیب دینے میں آسانی حاصل ہو گی۔ یہ توسیع اگلے برس چودہ جنوری تک کی گئی ہے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری ڈیل آج پیر کی صبح طے کی گئی۔ ڈیل کا مذاکراتی عمل آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مسلسل اٹھارہ روز تک جاری رہا۔
مزیدپڑھیئے:ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر سمجھوتا طے پاگیا