اسلام آباد(نیوزڈیسک) چین میں پولیس نے عوامی اجتماعات کی نگرانی اور حادثات میں ڈرون طیاروں کا باقاعدہ استعمال شروع کر دیا ہے۔سی سی ٹی وی کی ایک روپورٹ کے مطابق جیانگ زو صوبے کی پولیس نے عوام کی سیکیورٹی کے پیش نظر ڈرون کے باقاعدہ استعمال کا فیصلہ کیا۔ننجنگ سے ‘ڈرون اسکواڈ’ کے باقاعدہ کام کا اعلان کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ڈرون اسکواڈ میں 6 پولیس افسران شامل کیے، جن کو ڈرون کو آپریٹ کرنے اور اس سے نگرانی کے طریقہ کار کی تربیت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ چھوٹے ڈرون کی برآمد میں کئی چینی کمپنیاں سر فہرست ہیں۔ننجنگ پبلک سیکیورٹی بیورو نے بتایا کہ ڈرون کا استعمال بڑے عوامی اجتماعات، اسکاٹنگ یا پھر حادثات میں مدد کے لیے ڈرون طیاروں کا استعمال قائم جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت بڑے پیمانے پر امریکا ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہا ہے جن میں جنگی ڈرونز کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں میں میزائل حملے کیے جا رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں