پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سعودی جیل میں قیدیوں کوڈرون کے ذریعے منشیات کی فراہمی

datetime 15  جولائی  2015 |

جدہ(نیوزڈیسک) سعودی پولیس نے ایک گینگ کا پتہ لگایا ہے، جو ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے جدہ کی بریمان جیل کے بعض قیدیوں کو منشیات فراہم کررہا تھا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی شہری جو اس گینگ کا ماسٹرمائنڈ تھا، اور اس کے دوبھائی اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات کے قوانین کے تحت ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔یہ آٹھوں ملزمان ایک لبنانی تارکین وطن کے ساتھ ریڈیو کنٹرول ڈرون کی درآمد کے الزام کا بھی سامنا کریں گے۔ واضح رہے کہ ایسے ڈرون کی درآمد سعودی عرب میں ممنوع ہے۔س جرم میں استعمال کیا جانے والا ڈرون پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔جیل کے کنٹرول ٹاور نے سب سے پہلے چار پروں والے ایک ڈرون کو اترتے دیکھا۔ یہ چرس اور دو ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں لے جارہا تھا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ 45 سینٹی میٹر قطر کا اس ڈرون کو جیل سے ملحقہ پارکنگ ایریا سے اڑایا گیا تھا۔یہ اس کے بعد جیل کے ایک وارڈ کی چھت پر اترگیا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گینگ کے لیڈر کا بعض مجرموں کے ساتھ رابطہ تھا، اور ان سے وصول ہونے والی رقم لیڈر کے بہت سے بینک اکانٹس میں جمع کرائی جاتی تھی۔لبنانی باشندینے تفتیش کاروں کا بتایا کہ چین میں تیار کردہ ڈرون کی قیمت 10 ہزار سعودی ریال تھی، جسے اس جرم میں استعمال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈرون میں ایک کیمرہ بھی نصب ہے، جس کی تقریبا 300 میٹرعمودی اور 500 میٹر افقی رینج ہے۔تفتیش کاروں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس گینگ کے لیڈر نے اس طرح کے 13 ڈرون خریدے تھے، اور ان میں سے کچھ کو جدہ کے باہر بھیج دیا تھا۔اس کیس میں تفتیش کاروں کے مطابق بڑے منشیات فروش ملوث پائے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک اسمگلر کو مقامی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ضبط کیے گئے مواد کے نمونے لیبارٹریوں میں بھیج دیے گئے جہاں سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ مواد دراصل چرس اور دیگر منشیات ہے۔عدالت میں اس کیس کی پہلی سماعت عید کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔ استغاثہ نے مجرمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…