ویانا(نیوزڈیسک)ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان کامیاب ایٹمی معاہدے پراسرائیل نے مایوسی کا اظہار کیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے ،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاہدے کو مغربی ملکوں کی تاریخی غلطی قرار دیا،انہوں نے ایرانی عوام سے کہا کہ جب کسی حکومت کو غیر ملکی دباؤ کا خوف نہیں رہتا تو وہ زیادہ آمریت پسند ہو جاتی ہے۔تبصرہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے آغاز سے ہی اسرائیل معاہدے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا آیا ہے تاہم اسے کامیابی نہیں ملی