سنگا پور (نیوزڈیسک)پیٹرول کا استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری،ایران کاایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں سے معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔مارکیٹ میں کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر انیس سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اکاون ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا تھا۔ توقع کی جارہی ہے کہ ایرانی تیل کی باضابطہ برآمدات شروع ہونے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی جس سے پاکستانی صارفین کو بھی زبردست فائدہ پہنچنے کی امید ہے اور پٹرول کی قیمتیں مزید کم ہوںگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں