واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے خواجہ سراﺅں کو فوج میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ بحری، بری اور فضائیہ میں خواجہ سرا موجود ہیں جو حقیقت میں محب وطن ہیں اور پابندی عائد کئے جانے پر ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اس معاملے پر ایک گروپ تشکیل دےدیا گیا ہے جو آئندہ چھ ما ہ کے دوران دفاعی پالیسی اور دیگر پہلوﺅں کا جائزہ لے گا، امریکہ میں 2011 میں ایک قانون کے تحت خواجہ سراﺅں پر کسی بھی محکمے میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔