پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ایران معاہدے کیخلاف اگر کوئی ووٹ آیا تو ویٹو کر دونگا, اوباما

datetime 14  جولائی  2015 |

واشنگٹن (نیوزڈیسک)ایران کے ساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے پر امریکی صدر براک اوباما نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت ایران یورینیم کی افزودگی کم کرے گا اور یورینیم کی افزودگی اتنی کم کی جائے گی کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔ امریکی صدر نے کہا معاہدے کے تحت اگلے 15 سال تک ایران بھاری پانی کے ری ایکٹر نہیں بنا سکے گا جبکہ ایران کے جوہری پلانٹس کی نگرانی عالمی معائنہ کار کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا ایران میں کسی بھی مشکوک جگہ تک عالمی معائنہ کاروں کو رسائی ہو گی۔ امریکی صدر نے کہا ایران پر 8 سال تک بیلسٹک میزائل حاصل کرنے پر پابندی ہو گی۔ مشرق وسطٰی میں ایٹمی ہتھیاروں کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ ایران معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے لیے اقدامات کرے اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو ایران پر دوبارہ پابندیاں لگ سکتیں ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا کانگریس جائزہ لے گی۔ ایران اور امریکا کے درمیان 35 سال تک تعلقات کشیدہ رہے جبکہ 6 سالہ دور اقتدار میں بڑے مشکل فیصلے کیے اور معاہدے کی کامیابی کی راہ میں ہر رکاوٹ کو دور کرونگا۔ معاہدے سے خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ رک جائے گی اور ایران معاہدے کیخلاف اگرکوئی ووٹ آیا تو ویٹو کر دونگا۔ صدر براک اوباما نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ساتھ ایران کی عوام کو عالمی طاقتوں سے معاہدہ طے پا جانے پر مبارکباد دی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…