اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہے ، ایرانی وزیرخارجہ کہتے ہیں ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات گزشتہ پندرہ دن سے جاری ہیں لیکن معاہدہ طے نہ پانے کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں دو دفعہ توسیع کی جا چکی ہے ، تاہم ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کے مطابق آج فیصلہ ہونے کی امید ہے اور ایران ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کے خلاف ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں فریقین میں تمام جامع نکات پر اتفاق موجود ہے جس کی وجہ سے آج معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔