منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

گائے مقدس ہے! بھارت کا بنگلا دیش مویشی اسمگلنگ پرکریک ڈاﺅن

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت نے بنگلا دیش مویشی اسمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا تاکہ بنگلا دیش کے لوگ گائے کا گوشت کھانا بند کر دیں، پابندی کے بعد بنگلا دیش میں بڑے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں بلکہ اس فیصلے سے بھارتی مسلمان بھی کافی زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے یہ کہتے ہوئے کہ گائے ہمارے لیے مقدس جانور ہے،اس کے کسی بھی صورت میں بنگلا دیش جانے پر پابندی لگا دی ہے۔مویشیوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف یہ کریک ڈاو¿ن دراصل بھارتی پالیسیوں میں ہندو قوم پرستوں کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کا ثبوت ہے۔بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے سیاسی مشیر ایچ ٹی امام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بنگلا دیش کی گوشت اورکھالوں کی صنعت متاثرہورہی ہے۔اب تک بھارتی سرحدی افواج نے 90 ہزار مویشیوں کے بنگلہ دیش میں داخلے کو روکا ہے اور 400 بھارتی اور بنگلا دیشی اسمگلرزکوگرفتارکیا ہے۔واضح رہے کہ ہر سال تقریباً 20 لاکھ جانور بھارت سے بنگلہ دیش اسمگل کیے جاتے ہیں۔ اس کاروبار کاسالانہ حجم اس وقت 600 ملین امریکی ڈالرزتک پہنچ گیا ہے اور ڈھاکا حکومت اس کاروبار کو قانونی تصور کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…