کراچی(نیوزڈیسک)جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف 35 کا منصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیا۔ ملٹری بلاگر نے دعویٰ کیا کہ ففتھ جنریشن کا ایف 35 ساٹھ سال پرانے ایف 16 سے خفیہ ڈاگ فائٹ میں ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے جدید ترین لڑاکا جنگی طیارے ایف 35 کا منصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیا۔ ففتھ جنریشن کا یہ جدید ترین طیارہ 60 سال پرانے ایف سولہ طیارے سے ڈاگ فائٹ میں ہار گیا۔ پینٹاگون اور امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے ایک کھرب ڈالر کے منصوبے کا دفاع شروع کر دیا، ناکامی کی رپورٹیں گمراہ کن قرار دے دیں۔امریکہ نے ایک عرصہ سے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو پر کام شروع کر رکھا ہے لیکن یہ منصوبہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ایک ملٹری بلاگر نے خبر دی ہے کہ ففتھ جنریشن ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارہ ساٹھ سال پرانے ایف سولہ طیارے سے کرائی گئی ڈاگ فائٹ میں ہار گیا۔ڈاگ فائٹ میں ایف سولہ نے ایف پینتیس کو نشانہ بنایا تو وہ اسے چکمہ دیکر نکل نہ پایا۔ امریکہ ایف تھرٹی فائیو طیاروں کو گزشتہ سال سے مارکیٹ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ایسی خبریں اس منصوبے کو مزید مشکلات کا شکار کرتی آئی ہیں۔ ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے کا منصوبہ پینٹاگون اور لاک ہیڈ مارٹن کے اشتراک سے بنایا گیا۔ایف تھرٹی فائیولڑاکا طیارہ گزشتہ سال جرمن ایئرشو میں انجن میں آگ لگنے کے باعث اڑان نہ بھر سکا تھا۔ ایف تھرٹی فائیو کا سب سے پہلا بڑا گاہک برطانیہ ہے جس نے پورے فلیٹ کا آرڈر دے رکھا ہے۔