برلن (نیوزڈیسک)ہماری جاسوسی کرتے ہو،بہت ہوگئی۔۔۔جرمنی امریکہ پرغضبناک،جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاسوسی سے متعلق سامنے آنے والے نئے الزامات کی وضاحت کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اشٹائن مائر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکا اس وضاحتی عمل میں تعاون کرےگا اس سے قبل جرمن میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ادارہ این ایس اے جرمن وزراء اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے زیر استعمال 69 ٹیلی فون نمبروں کی نگرانی کرتا رہا ہے۔ امریکی ادارے پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے موبائل فون کی جاسوسی کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔