اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

خامنہ ای کی حسن روحانی کومیزائل پروگرام اپ گریڈکرنیکی ہدایت

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہرا ن(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر مملکت حسن روحانی کو ملک کا میزائل پروگرام اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس منصوبے کی خاطر دفاعی بجٹ میں 5 فی اضافی رقم کی منظوری بھی دے دی ہے۔ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے پنچ سالہ پروگرام کے تحت چھٹے ترقیاتی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔خبر رساں ایجنسی “تسنیم” کے مطابق صدر حسن روحانی نے سپریم لیڈر کی ہدایت پرعمل درآمد کرنے کے لیے وزارت دفاع کواحکامات جاری کردیے ہیں۔ وزارت دفاع فوج اور پاسداران انقلاب کے میزائل پروگرام کو اگلے پانچ سال میں اپ گریڈ کرانے کے لیے اقدامات کرے گا۔خیال رہے کہ سپریم لیڈر نے جن عمومی دفاعی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے طے کی گئی حکمت عملی پر کام آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے اس میں 80 سے زائد مختلف ترقیاتی پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان میں سماجی،انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، سماجی مسائل، دفاع، سیکیورٹی امور، خارجہ پالیسی، عدلیہ اور ثقافتی شعبے بھی شامل ہیں۔دفاعی اور سیکیورٹی پالیسی کے تحت اگلے پانچ سال میں میزائل سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ اس منصوبے کے لیے حکومت کی جانب سے پانچ فی صد اضافی بجٹ بھی منظور کیاگیا ہے۔ ایران کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ترین میزائل سسٹم کی تیاری، دفاعی شیلڈ اور جدید ترین اسلحہ کی تیاری میں برتری جیسی پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔سپریم لیڈر نے نہ صرف میزائل سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی ہے بلکہ ملک کی مجموعی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے، سائبر ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے، ڈیفنس انفرااسٹرکچر محفوظ بنانے کے لیے سائبر حملوں کی روک تھام کے نئے پروگرام شروع کرنے، باسیج فورسز کی دفاعی استعداد کار بڑھانے، سرحدی علاقوں میں جاری شورش کو کنٹرول کرنے کے لیے معلومات کے تبادلے کے نظام کو مزید مستحکم کرنے اور ملک کے اندر رونما ہونے والے جرائم کو سالانہ کی بنیاد پر 10 فی صد کم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی “تسنیم” کے مطابق اگلے پانچ سالہ چھٹے ترقیاتی منصوبے کے تحت سجیل نامی میزائل کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ میزائل 2000 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چھٹے ترقیاتی منصوبے کی شق 53 میں ملک کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے اور مسلح افواج کی کارکردگی کو درپیش چیلنجز سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…