اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

چین نے امریکی تجارتی راز اور معلومات چوری کیں،ہیلر ی کلنٹن

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلر ی کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام عائد کر دیا ۔انھوں نے چین پر ان ‘تمام چیزوں کو ہیک کرنے کا الزام عائد کیا جو امریکہ میں اپنی جگہ سے نہیں ہلتے’ کے ساتھ ساتھ نگرانی میں اضافے پر زور دیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے اوائل میں امریکی حکام نے امریکی حکومت کی ایجنسی میں وسیع پیمانے پر ریکارڈز کی ہیکنگ کے سلسلے میں چین پر سب سے زیادہ شبہہ ظاہر کیا تھا۔چین نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی دعوے کو ‘غیر ذمہ دارانہ’ قرار دیا تھا نیو ہیمشائر میں اپنی صدارتی امیدواری کی مہم کی ایک تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور امریکہ کی سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن نے کہا کہ چین دفاعی کنٹریکٹروں سے راز چرا رہا تھا اور ‘اس نے حکومت کی وسیع معلومات اڑا لیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ چین کی پرامن ترقی چاہتی ہیں لیکن امریکہ کو ‘پوری طرح سے چوکنا’ رہنے کی ضرورت ہے۔ہلیری کلنٹن نے کہا ‘چین کی فوج میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، وہ عسکری تنصیبات قائم کر رہے ہیں جن سے فلپائن جیسے ان ممالک کو خطرہ ہے جن کا ہمارے ساتھ معاہدہ ہے کیونکہ وہ متازع زمین پر یہ تعمیرات کر رہے ہیں۔’امریکی حکام نے آفس آف پرسونل مینجمنٹ (او پی ایم) کے اعدادوشمار کے سلسلے میں ہونے والی بڑی چوری کا الزام چین پر عائد کیا تھا جس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کمپیوٹرز سے 40 لاکھ ملازمین کے اعدادوشمار اڑا لیے گئے ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…