ویانا(نیوزڈیسک)ایٹمی معاہدہ ،چین نے ایران کی حمایت کردی.چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر جامع معاہدے کے حوالے سے ویانا میں ملاقاتیں کی ہیں اور کہا ہے کہ توقع رکھی جانی چاہئے کہ معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ویانا میں جرمنی، ایران، امریکا، یورپی یونین، فرانس اور آسٹریا کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا ایرانی ایٹمی مسئلے کے حل کا وقت آ گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جامع معاہدے پر پہنچنے کیلئے تمام بنیادی عناصر موجود ہیں اور تمام فریق باقی اختلافی معاملات طے کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کی کوشش ہے کہ سات جولائی سے پہلے جامع معاہدہ طے پا جائے اور انہیں امید ہے کہ معاہدہ ہو جائیگا۔دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کا عالمی ادارہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں غیرجانبدارانہ کردار ادا کرے –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں