واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے پاکستان اوربھارت کواپنی اہمیت بتادی. امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سپر پاور امریکا کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود بھی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کے رجحان میں تبدیلی کے لیے کچھ ممکن نہیں ہوسکتا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کے مطابق جنوبی ایشیا کے ان دونوں جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان تعلقات میں تبدیلی صرف مستقل کوششوں اور باقاعدہ بات چیت ہی سے ممکن ہے۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم روس کے شہر اوفا میں آئندہ ہفتے ہونے والی شنگھائی کارپوریشن تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں اور سینیئر معاونین کے مطابق دونوں کے درمیان باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک علیحدہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی روس میں ملاقات کو امریکا کس تناظر میں دیکھتا ہے، ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ ’ایسی ملاقات جو ابھی ہوئی بھی نہیں ہے، اس پر کچھ کہا نہیں جاسکتا اورعوامی سطح پر اس حوالے سے کچھ کہنا احمقانہ عمل ہوگا‘۔تاہم انھوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے دونوں ممالک کو عوامی سطح پر اپنے تعلقات بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات امریکا کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں‘۔انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ایک اہم خطہ ہے جسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور اگر دونوں مملک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم رکھیں تو ’بہت سے مشترکہ چیلنجز پر کام شروع کرسکتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ان تمام چیلنجز پر پاکستان اور ہندوستان کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم ہوتے دیکھنا پسند کرے گا۔گذشتہ ماہ جان کیری کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو کیے جانے والے فون کے خطے پر اثر اندازہونے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدی میں کمی آنے سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم نہیں کہ جان کیری نے سیکیورٹی تعلقات پر نئے رجحان کو فون کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے‘۔’تاہم یہ ان کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ دونوں ممالک میں اپنے ہم منصب افراد سے بات چیت جاری رکھیں کیونکہ یہ مسئلہ خطے کے استحکام کے لیے بہت اہم ہے‘۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسی لیے ’یہ کہنا انتہائی محفوظ ہوگا کہ آپ ان کو مزید مذاکرات کے حوالے سے مصروف پائیں گے‘۔
امریکہ نے پاکستان اوربھارت کواپنی اہمیت بتادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































