اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

شام میں فوج سے جھڑپوں میں100باغی ہلاک

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شامی فوج نے حلب شہر پر باغیوں کا بڑا حملہ پسپا کردیا جبکہ جھڑپوں میں 100 باغی ہلاک ہوگئے، اتحادی فوج کی بمباری میں داعش کا اہم کمانڈر طارق بن طاہر بھی مارا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں باغیوں کی جانب سے ملک کے جنوب میں واقع شہر حلب پر قبضے کے لیے کیے جانے والے ایک بڑے حملے کے بعد شامی افواج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے۔ باغیوں نے شہر میں حکومت کے زیرِقبضہ علاقوں پر سیکڑوں راکٹ داغے۔ لڑائی میں100 سے زائد باغی مارے گئے۔ شہر کے کچھ علاقے حکومت کے زیر انتظام ہیں جبکہ کچھ علاقوں پر باغی افواج قابض ہیں۔ قدیم حلب شہر کا 60 فیصد علاقہ تباہ ہو چکا ہے۔جنگجوو¿ں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2 حصوں میں تقسیم اس شہر کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ اس کارروائی میں انھیں القاعدہ اور اس کی حامی النصرہ فرنٹ کے جنگجوﺅں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اس شہر کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔ دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ ایک مسجد میں جمعہ کے روز ہونے والے بم دھماکے میں ایک سنی مذہبی رہنما شیخ سلیمان آفندی جاں بحق ہوگیا۔دریں اثناءشام میں اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں داعش کا اہم کمانڈر طارق بن طاہر ہلاک ہو گیا۔ امریکی محمکہ دفاع پینٹاگون نے طارق بن طاہر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ طارق بن طاہر داعش کیلیے فنڈنگ اور بھرتیوں کی نگرانی کرتا تھا۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق طارق بن طاہر کے سر کی قیمت 30 لاکھ ڈالر مقرر تھی۔ طارق ہن طاہر کا بھائی بھی 15 جون کوعراق میں ایک حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…