منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

شمالی کوریا نے چین کیلئے جاسوسی کرنے والے نیوی کے اعلیٰ افسرکو گرفتار کرلیا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شمالی کوریا نے چین کے لئے جاسوس کرنے کے الزام میں نیوی کے اعلی افسر کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوی کے اعلی افسر لیفٹیننٹ کمانڈر نے مبینہ طور پر اہم راز کا تبادلہ چینی جاسوس کے ساتھ کیا ہے جس کے الزام میں انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے چین کے لئے جاسوسی کرنے والے نیوی افسر کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ نیوی افسر نے چینی یونیورسٹی طالب علم سے پیسے لے کر اسے حساس معلومات فراہم کیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جس طالب علم کو نیوی افسر نے اہم راز فراہم کئے وہ ممکنہ طور پر چینی جاسوس ہے جس نے 2009 سے 2012 کے درمیان چینی میں تعلیم حاصل کی تاہم اس کی تلاش اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس سیکیورٹی کمانڈ کے 2 اہلکاروں کو اسلحہ کے بیوپاریوں کو اہم معلومات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد بالترتیب 6 اور 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…