منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کا ساتھ دیں گے ,سعودی عرب

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برادر عرب ملک مصرمیں دو روز قبل فوج پر ہونے والے حملوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریاض قاہرہ کے ساتھ ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مصر کے صدر ریٹائرڈ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے نام بھیجے گئے ایک برقیے میں جزیرہ سینا میں فوج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصری عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔شاہ سلمان کی جانب سے مصری صدر کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں برادر اور پیارے ملک مصر میں دہشت گردوں کے فوج پر حملوں کا سن کربہت رنج ہوا ہے۔ دہشت گردی کی کارروائیوں میں فوج کی اور شہریوں کی صفوں میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے ہم ان حملوں کو مجرمانہ کارروائیاں قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اورپوری قوم مصری عوام کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کو اسلام کے خلاف سنگین جرم قرار دیتی ہے۔بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مصر کے ساتھ غیر متزلزل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مصر کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے سعودی عرب ہر ممکن مدد کرے گا۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے بھی مصری صدر کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں فوج پر جزیرہ سینا میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…