نئی دہلی(نیوزڈیسک)سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے2002 ءمیں گجرات میں ہونے والے فسادات کو اپنی غلطی تسلیم کر لیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دولت کا کہنا ہے کہ واجپائی نے ان کے سامنے 2002 ءکے گجرات فسادات کو اپنی غلطی کہا ۔ اے ایس دولت 2000ء کے بعد کشمیر کے معاملے پر واجپائی کے خصوصی مشیر بنے ، گجرات میں جب مسلمانوں کا قتل عام ہوا تو اس وقت نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اے ایس دولت نے کتاب میں 1999 ءکے کندھار ہائی جیک کا بھی تذکرہ کیا ، جس میں مسافروں کو چھڑانے کیلئے 3 دہشتگردوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔