پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نائیجیریا , نماز جمعہ کے دوران خودکش بمبار لڑکی کا حملہ، 12 افراد ہلاک

datetime 3  جولائی  2015 |

کانو(نیوزڈیسک) نائیجیریا میں خودکش بمبار لڑکی نے خود کو نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے بورنو کے گاؤں کے قریب مسجد میں 15 سالہ لڑکی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 12 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز کے وقت جب لڑکی مسجد میں داخل ہوئی تو لوگوں نے اسے پہلے مسجد سے نکال دیا لیکن کچھ ہی دیر بعد جب نمازیوں کی بڑی تعداد نماز کے لیے جمع ہوئی تو لڑکی تیزی سے اندر آئی اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔حکام کا کے مطابق واقعے کی ذمہ داری ابھی کسی تنطیم نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کارروائی بوکوحرام کی جانب سے کی جاسکتی ہے کیونکہ اس تنظیم کی جانب سے خودکش دھماکوں میں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بورنو ہی میں گزشتہ روز بوکو حرام کے شدت پسندوں نے مسجد میں فائرنگ کر کے 145 افراد کو قتل کردیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…