استنبول(نیوزڈیسک)ترکی نے اسکولوں میں سوشل سائٹس کا استعمال محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ اب طالب علم اسکول کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے استاد کی اجازت کے بغیر اسکول سے متعلق کوئی تصویر، فوٹیج شیئر نہیں کرسکیں گے۔ ساتھ ہی طالب علموں پر یہ پابندی بھی ہوگی کہ وہ اپنے ساتھیوں اور اسکول اسٹاف کیخلاف ہتک آمیز جملے نہیں پوسٹ کرسکیں گے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بچے کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسے اسکول سے بھی نکالا جاسکتا ہے۔اسکولوں میں فیس بک، ٹوئیٹر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پابندی کا اعلان وزارت تعلیم کی جانب سے کیا گیا۔طالب علموں سوشل سائٹ پر اسکول سے متعلق کوئی بھی تصویر یا رائے بھی پوسٹ نہیں کرسکیں گے