منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں موجودسعودی سفارتخانے کا حقانی نیٹ ورک سے رابطہ رہا،وکی لیکس کا دعویٰ

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وکی لیکس کے منظر عام پر آنے والے مراسلوںمیں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے کا حقانی نیٹ ورک کا رابطہ رہا ہے اور گروپ کے رہنما کے علاج کیلئے بھی انتظامات کئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مراسلے(کیبل) پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم الصالح کے بھی دستخط ہیں اس میں ان کی ملاقات نصیر الدین حقانی کے ساتھ بیان کی گئی ہے اور یہ میٹنگ15فروری2012ءکو ہوئی،اگر چہ ملاقات کی جگہ کا ذکر نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ ملاقات یا تو سفارتخانے یا سفیرکی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق نصیر الدین حقانی نے اپنے والد کے علاج کیلئے سعودی ہسپتال میں داخلے کی درخواست کی تھی۔وکی لیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نصیرالدین حقانی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات افغان صدر حامد کرزئی اور اس وقت کے صدر آصف علی زرداری اور جنرل(ر) کیانی کی میٹنگ کے15دن بعد ہوئی۔رپورٹس کے مطابق جلال الدین حقانی نے طالبان کے زوال کے بعد شمالی وزیرستان میں بیس بنا لیاتھا۔وکی لیکس کے مطابق جلال الدین حقانی کے پاس افغان جہاد کے دنوں سے سعودی پاسپورٹ تھا۔اس حوالے سے ابھی تک کسی کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…