منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مراکش میں علماء کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عا ئد

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(نیوزڈیسک)مراکش کے شاہ محمد ششم نے ملک میں پہلی مرتبہ آئمہ اور خطباء کی سیاست میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔شاہی فرمان کے مطابق کسی بھی نوعیت کے دینی ذمہ داریاں ادا کرنے والے مراکشی شہریوں پر سیاست یا یونین سازی پر پابندی ہو گی۔ نیز دینی شعائر کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔شاہی فرمان میں محمد ششم نے دینی شعائر کی ادائی کے لئے مخصوص مقامات پر سکون اور اطمینان میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا اشارہ مساجد میں سیاسی سرگرمیوں کی جانب تھا۔نئے قانون کے تحت دینی شعبے میں کام کرنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ مکمل وقار اور آزادی سے دینی ذمہ دارایاں ادا کریں۔ حکومت سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر وہ کسی نوعیت کی فنڈ ریزنگ نہیں کر سکتے۔ تاہم انہیں نظریاتی اور علمی کاموں کے لئے فنڈ جمع کرنے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ یہ معاملات اہل دین کی ذمہ داریوں سے متصادم نہ ہوں۔نئے قانون میں ایک کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے کہ جو شاہی فرمان کی خلاف ورزی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کی تحقیق کرے گی اور سزا تجویز کرے گی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…