بر سلز(نیوزڈیسک)یورپی سینٹرل بینک (ای سی بی) نے یونان کے بینکاری نظام کے لیے ہنگامی رقوم میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد یونانی وزیراعظم نے پیر کو ملک کے تمام بینک اور سٹاک مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔یورپی سینٹرل بینک کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب آئندہ ہفتے منگل کو قرضے کی ادائیگی کی مدت ختم ہونے پر یونان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ملک کے وزیراعظم نے ٹی وی پر خطاب میں عوام کو پرامن رہنے کو کہا اور انھیں یقین دلایا کہ ان کے پیسے، تنخواہیں اور پینشنز محفوظ ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ یونان کے اثاثے محفوظ ہیں۔ انھوں نے یہ تو تصدیق کی ہے کہ ملک میں تمام بینک پیر کو بند رہیں گے تاہم یہ نہیں بتایا کہ بینک کب تک بند رہیں گے اور سرمائے پر کنٹرول کی نوعیت کیا ہوگی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیل آو¿ٹ کی توسیع کے لیے ایک بار پھر انھوں نے درخواست کی ہے اور وہ یوروزون کے فوری جواب کے منتظر ہیں۔اس سے پہلے یونان کے پائریئس بینک کے سربراہ نے فائنانشیئل سٹیبیلیٹی کاو¿نسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا تھا کہ پیر کو یونان کے بینک بند رہیں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ پانج جولائی کو ہونے والے ریفرنڈم کے دو روز بعد یعنی سات جولائی کو بینک کھل جائیں گے، کوئی بھی شخص ایک دن کے اندر اپنے اکاو¿نٹ سے 60 یورو یعنی 66 ڈالر سے زیادہ رقم نہیں نکلوا سکے گا۔ پہلے سے منظور شدہ تجارتی لین دین کے علاوہ بیرونِ ملک رقم کی منتقلی ممکن نہیں ہو سکے گی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یونان کے لیے امدادی رقوم میں اضافہ نہ کرنے سے یونان کے بینک بند ہو سکتے ہیں اور بینکوں سے رقوم نکلوانے پر بھی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔یورپی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کے لیے تیار ہے اور یونان کے مرکزی بینک سے رابطے میں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































