جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تائیوان،تفریحی پارک میں آگ لگنے سے 500 سے زائد افراد زخمی

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے نواح میں موجود ایک تفریحی پارک میں آگ لگنے کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔فائر بجھانے والے عملے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ شائد آگ رنگین پاو¿ڈر کے سپرے کرنے پر لگی۔سی این اے نامی خبر رساں ادارے سی این اے کے مطابق کچھ افراد 40 فیصد تک جھلس گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ڈسٹرکٹ بالی میں واقع نیو تائی پے شہر کے فارموسا واٹر پارک میں ’کلر پلے‘ کے دوران پیش آیا۔ آگ بجھانے والے عملے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 83 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ 132 کو معمولی نوعیت کے زخمی آئے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ترجمان نے بتایا کہ سٹیج کے گرد تقریباً ایک ہزار لوگ جمع تھے جب ایک نامعلوم شے دھماکے سے پھٹ گئی۔تائیوان میں مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے قبل ایک پاو¿ڈر نما چیز ہوا میں پھیلی تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ پر بہت جلد قابو پا لیا گیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں طبّی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے بعد شہری انتظامیہ نے فوری طور پر پارک کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ تائیوان میں آگ سے بچاو¿ کے ناقص انتظامات، غیر قانونی طور پر عمارتوں کی تعمیر اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث گذشتہ چند سالوں میں آگ لگنے کے بڑے واقعات پیش آچکے ہیں۔رواں سال کے آغاز میں بھی ایک حادثے کے دوران چھ فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…