ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کو دنیا کے تیز ترین میزائلوں سے لیس کریگا

datetime 25  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی جرید ے کے مطابق بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کو دنیا کے تیز ترین میزائلوں سے لیس کرے گا اور رواں برس اس کا تجربہ کرے گا۔براہموس سپر سانک کروز میزائلوں سے لیس کرنے کے لئے بھارت نے اپنے روسی ساختہ لڑاکا طیاروں سکھوئی کو اپ گریڈ کیا ہے۔ بھارت نے براہموس میزائلوں کی بھاری تعداد پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کردی ہے۔امریکی جریدہThe National Interest لکھتاہے کہ بھارتی لڑاکا طیارے دنیا کے سب سے تیز رفتار کروز میزائل فائر کریں گے یہ میزائل امریکی میزائل ہارپون سے ساڑھے تین گنا تیز ہیں۔ جریدے نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے حال ہی میں اپنے لڑاکا طیارے سکھوئی Su-30 MKI میں کچھ نئی تبدیلیاں کیں ہیں جو اسے روسی ساختہ براہموس سپرسونک کروز میزائل لے جانے کے قابل بناتی ہیں۔رواں برس کے اوائل میں بھارت کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ (SFC) نے براہموس سپرسونک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت کے حامل نظر ثانی شدہ 42لڑاکا طیارے سکھوئی لینے کا آغاز کردیا ہے۔ براہموس میزائل کا رواں برس ہی لڑاکا طیارے سکھوئی سے تجربہ کیا جائے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد کے علاوہ ، چین کے ساتھ شمال مشرقی سرحد پر اروناچل پردیش کے پہاڑی ریاست میں کافی تعداد میںبراہموس میزائل رکھ دیے ہیں۔براہموس ایئر اسپیس کے سی ای او سدھیر کے مشرا کا کہنا کہ ڈمی ٹیسٹ اور اصل فلائٹ کو مکمل کرنے میں تقریبا چار سے پانچ ماہ لگ جائیں گے۔ روسی ساختہ سکھوئی لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے لئے 2020تک ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں بھارت پہلے ہی ایسے دو سو لڑاکا طیارے لے چکا ہے اور مستقبل میں282 مزیدلے گا۔براہموس بھارت کے اہم میزائلوں میں سے ایک ہے، رام جیٹ سپرسانک میزائل ایک شارٹ رینج میزائل ہے جو آبدوز، بحری جہاز، ہوائی جہاز یا زمین سے فائر کیا جاسکتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے تیز رفتار میزائلوں میں سے ایک ہے ،جو2.5 سے2.8 مچ کی رفتار سے اپنے ہدف تک پہنچتا ہے اور یہ امریکا کے ہارپون کروز میزائل کے مقابلے میں ساڑھے تین گنا زیادہ تیز ہے۔ مئی 2015 میں بھارتی فوج نے براہموس میزائلوں کا پہا ڑ و ں کے پیچھے ہدف کو نشانہ بنانے کا تجربہ کیاتھا۔ فرانس نے براہموس میزائل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔بھارت دیگر ممالک کو بھی براہموس میزائل برآمد کرنے کی کوشش میں ہے۔بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کو دنیا کے تیز ترین میزائلوں سے لیس کریگا، امریکی جریدہ
کراچی(رفیق مانگٹ)امریکی جرید ے کے مطابق بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کو دنیا کے تیز ترین میزائلوں سے لیس کرے گا اور رواں برس اس کا تجربہ کرے گا۔براہموس سپر سانک کروز میزائلوں سے لیس کرنے کے لئے بھارت نے اپنے روسی ساختہ لڑاکا طیاروں سکھوئی کو اپ گریڈ کیا ہے۔ بھارت نے براہموس میزائلوں کی بھاری تعداد پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کردی ہے۔امریکی جریدہThe National Interest لکھتاہے کہ بھارتی لڑاکا طیارے دنیا کے سب سے تیز رفتار کروز میزائل فائر کریں گے یہ میزائل امریکی میزائل ہارپون سے ساڑھے تین گنا تیز ہیں۔ جریدے نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے حال ہی میں اپنے لڑاکا طیارے سکھوئی Su-30 MKI میں کچھ نئی تبدیلیاں کیں ہیں جو اسے روسی ساختہ براہموس سپرسونک کروز میزائل لے جانے کے قابل بناتی ہیں۔رواں برس کے اوائل میں بھارت کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ (SFC) نے براہموس سپرسونک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت کے حامل نظر ثانی شدہ 42لڑاکا طیارے سکھوئی لینے کا آغاز کردیا ہے۔ براہموس میزائل کا رواں برس ہی لڑاکا طیارے سکھوئی سے تجربہ کیا جائے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد کے علاوہ ، چین کے ساتھ شمال مشرقی سرحد پر اروناچل پردیش کے پہاڑی ریاست میں کافی تعداد میںبراہموس میزائل رکھ دیے ہیں۔براہموس ایئر اسپیس کے سی ای او سدھیر کے مشرا کا کہنا کہ ڈمی ٹیسٹ اور اصل فلائٹ کو مکمل کرنے میں تقریبا چار سے پانچ ماہ لگ جائیں گے۔ روسی ساختہ سکھوئی لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے لئے 2020تک ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں بھارت پہلے ہی ایسے دو سو لڑاکا طیارے لے چکا ہے اور مستقبل میں282 مزیدلے گا۔براہموس بھارت کے اہم میزائلوں میں سے ایک ہے، رام جیٹ سپرسانک میزائل ایک شارٹ رینج میزائل ہے جو آبدوز، بحری جہاز، ہوائی جہاز یا زمین سے فائر کیا جاسکتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے تیز رفتار میزائلوں میں سے ایک ہے ،جو2.5 سے2.8 مچ کی رفتار سے اپنے ہدف تک پہنچتا ہے اور یہ امریکا کے ہارپون کروز میزائل کے مقابلے میں ساڑھے تین گنا زیادہ تیز ہے۔ مئی 2015 میں بھارتی فوج نے براہموس میزائلوں کا پہا ڑ و ں کے پیچھے ہدف کو نشانہ بنانے کا تجربہ کیاتھا۔ فرانس نے براہموس میزائل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔بھارت دیگر ممالک کو بھی براہموس میزائل برآمد کرنے کی کوشش میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…