اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین 2050 تک امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق ایکونومسٹ انٹلیجینس گروپ نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2050 تک چین کی معیشت 10 گنا زیادہ ہوکر 1059 کھرب ڈالر ہو جائے گی جبکہ امریکی معیشت اسی عرصے میں صرف 4 گنا زیادہ ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی اس عرصے میں میکسیکو اور انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کی فہرست میں روس اور اٹلی سے آگے نکل سکتے ہیں۔ ایکونومسٹ انٹلیجینس گروپ کے مطابق اس فہرست میں چین کے بعد دوسری پوزیشن پر امریکا ہوگا۔ اس کے بعد بھارت، انڈونیشیا، جاپان، جرمنی اور برازیل ہونگے جبکہ برطانیہ اور فرانس نویں اور دسویں پوزیشن پر آ جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق توقع ہے کہ بھارتی معیشت کی ترقی سب سے متاثر کن ہوگی۔ 2050 تک وہ 31 گنا زیادہ ہو جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں