ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

انڈونیشیا, رمضان میں قیمتوں پر کنٹرول کے اقدامات

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوا(نیوزڈیسک)انڈونیشیا کے ایک صوبے میں رمضان کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے مہم شروع کر دی گئی ہے۔انڈونیشیا کے وسطی صوبے، جاوا کی حکومت نے ماہِ رمضان کے دوران قیمتوں کو کنڑول میں رکھنے کے لئے کھانے پینے کی اشیا کے پیک مفت تقسیم کرنا اور بارگین مارکیٹ کھولنا شروع کردئے ہیں۔سنٹرل جاوا کی فوڈ سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ، وہائیٹونو کا کہنا ہے کہ کم قیمت بارگین مارکیٹ کئی علاقوں میں قائم کئے جا رہے ہیں، تاکہ رمضان اور عید کے دوران، صوبے میں قیمتں کنڑول میں رہیں۔وہائیٹونو نے بتایا کہ مارکیٹ کم آمدن لوگوں کے لئے ہے، تاکہ وہ کھانے پینے کی اشیا کا سودا قابل استطاعت قیمت پر کر سکیں۔منگل کو چاول، تیل اور چینی جیسی کھانے پینے کی مفت اشیا کا پیک لینے کے لئے سولو کے لیون ٹاون میں ایک ہزار سے زائد لوگ قطار میں کھڑے تھے۔ اسی دوران، لاؤڈ اسپیکر پر زائد المیعاد اور جعلی اشیا سے خبردار رہنے کے اعلانات بھی کئے جاتے رہے۔خریداروں کا کہنا ہے انھیں سرکاری سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری میں عام گروسری اسٹور کے مقابلے میں 30 فیصد بچت ہوئی۔ایک دوسرے خریدار نے گاؤں کے سربراہ کی جانب سے دیا گیا کوپن دیکھاتے ہوئے کہا کہ اس نے کھانے پینے کی اشیا کا پیک مفت حاصل کیا۔دوسری جانب گورنر جکارتہ نے اسلامی گروپوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ رمضان کے دوران تفریحی مقامات پر ہونے والی تقریبات حملے سے باز رہیں۔ اہوک کے نام سے معروف مقامی عیسائی رہنما، باسکی جاہایا پرنامہ کا کہنا ہے کہ صرف پولیس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹے۔ انھوں نے غیر مسلموں پر بھی زور دیا کہ وہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے والے مسلمانوں کا احترام کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس رمضان کے دوران چند اسلامی گروپوں نے شراب کے کاروبار اور تفریحی پروگراموں پر حملہ کرکے انھیں تباہ کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…