ابوظہبی(نیو زڈیسک) فوڈ کنٹرول نے شہر بھر میں مضر صحت کھانوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ہوٹلوں کو خبردار کیا۔ ہوٹلوں کے علاوہ شادی ہالوں ، تعلیمی اداوں ، ہاسٹلوں ودیگر جگہوں کا اکٹھے معائنہ کیا۔ مختلف ہوٹلوں سے سیمپلز بھی حاصل کیے ۔ آپریشن کے دوران مختلف ہوٹل والوں کو کھانے کی حفاظت بارے تلقین بھی کی اور کھانے کو محفوظ رکھنے کیلئے طریقہ کار بھی بتائے ۔موسم گرما اور رمضان میں کھانوں کا خاص انتظام کرنا چاہئے ۔ ڈائر یکٹر فوڈ نے کہا کہ لوگوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں گے ۔ اورنقاص کھانے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔