جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب، مسجد حرام میں طواف کی گنجائش دوگنا سے زیادہ ہو گئی

datetime 19  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے توسیع حرم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ توسیع حرم کے منصوبے کی تکمیل کے بعد بیت اللہ میں طواف کعبہ کی گنجائش ماضی کی نسبت دو گنا بڑھ گئی ہے۔ پہلے ایک گھنٹے میں 53 ہزار زائرین طواف کرتے تھے اور اب یہ گنجائش دوگنا سے زیادہ ہوچکی اور کم سے کم ایک لاکھ سات ہزار معتمرین ایک گھنٹے میں طواف کی سعادت سے بہرہ ور ہورہے ہیں۔”العر ےبہ نےٹ رپورٹ کے مطابق توسیع مطاف کے بعد طواف کی گنجائش میں 200 فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔مسجد حرام کے توسیعی پروجیکٹ کے نگران اور وزارت خزانہ کے مندوب انجینیر محمد سمکری نے ‘العربیہ’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “مطاف کی توسیع اس انداز میں کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین طواف کی سعادت حاصل کرسکیں۔ اس سلسلے میں مطاف کے صحن اور اس کی بالائی منزلوں کو چاروں اطراف میں برابر وسعت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن صفا کے طواف کے مسئلے کے حل کے لیے 25 میٹر کے گردشی چکر کو وسعت دے کر 50 میٹر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معتمرین اور حجاج کرام طواف کر سکیں۔اسی طرح طواف کے لیے بنائی گئی بالائی عمارت کے ایک سے دوسرے ستون کے درمیان کا فاصلہ 26 میٹر رکھا گیا ہے۔ ستونوں کی تعداد کم کرنے سے بھی زائرین کے لیے مطاف میں جگہ کھلی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ معذور اورخصوصی افراد کے لیے مطاف کے گراﺅنڈ فلور کو بھی کھلا رکھا گیا ہے۔مسجد حرام کے امور کے سیکرٹری جنرل مشہور المنعمی کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے خطرے سے نمٹنے، ایئرکنڈیشنز کو چلانے کے لیے ٹھنڈا پانی کی فراہمی اور بارشی پانی کو استعمال میں لانے کے لیے الیکٹرو میکینیکل آلات نصب کیے ہیں۔ حجاج ومعتمرین کو مطاف کی بالائی منازل تک پہنچانے کے لیے 44 الیکٹرک سیڑھیاں،33 لفٹ یونٹس اور ماحول کو ٹھنڈہ رکھنے کے لیے 40 ہزار ٹن پاور کے ایئرکنڈیشنز نصب کیے گئے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…