پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

داعش کو شکست دینے کے لیے اسلحہ چاہیے:عراقی وزیراعظم

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف جنگ کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد کی حمایت میں حال ہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن انھیں داعش کو شکست دینے کے لیے اسلحہ اور آلات درکار ہیں۔ انھوں نے سوموار کو بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لیے ان کے پاس کافی لڑاکا دستے موجود ہیں لیکن انھیں اسلحہ اور آلات درکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ”وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے تین ماہ کے بعد تو میں داعش کے خلاف جنگ میں ناکافی حمایت کی وجہ سے مایوس ہوگیا تھا لیکن گذشتہ چار سے پانچ ہفتے کے دوران میں نے دیکھا ہے کہ عالمی اتحاد کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے”۔انھوں نے کہا کہ”اب داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری اور فضائی مہم میں کافی شدت آئی ہے”۔ امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک نے اگست 2014ء میں داعش کے خلاف فضائی مہم کا آغاز کیا تھا اور اس کے ایک ماہ کے بعد ستمبر میں شام میں داعش پر حملے شروع کیے گئے تھے۔اب تک ان دونوں ملکوں میں امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیارے دو ہزار سے زیادہ فضائی حملے کرچکے ہیں جن میں امریکی حکام کے بہ قول داعش کے ڈھانچے کو بڑی حد تک تباہ کردیا گیا ہے اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم بھی خاک میں ملا دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے گذشتہ سال جون میں عراق کے شمالی شہروں میں یلغار کا آغاز کیا تھا اور وہ چند ہی ہفتوں میں بغداد کے نزدیک تک پہنچ گئے تھے لیکن اب امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کے نتیجے میں انھیں ہزیمت کا سامنا ہے اور برسر زمین عراقی اور کرد فورسز کی کارروائیوں کے بعد وہ اپنے زیرقبضہ علاقوں سے پسپا ہورہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…