لندن (این این آئی)برطانیہ میں پولیس نے موبائل فون چھین کر بھاگنے والے موٹرسائیکل سوار افراد کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کرلیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جب وسطی لندن میں فٹ پاتھ پر ایک شخص سے موبائل فون چھین کر موٹرسائیکل سوار دو افراد فرار ہوجاتے ہیں۔پولیس کے ہیلی کاپٹر اور ایک افسر کے باڈی کیم کے ذریعے مبینہ چوروں کا پیچھا کیا اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں انہیں پکڑ لیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ اس جوڑے نے ویسٹ منسٹر، کنسنگٹن اور چیلسی میں ایک گھنٹے کے دوران کئی فون چرائے تھے۔مبینہ چوروں کا نام پارکنسن اور ولسن بتایا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں پانچ سے زائد سال کی سزا کا سامنا ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں میٹ نے ایک الگ واقعے کی فوٹیج جاری کی جس میں ایک ای بائیک سوار نے بس اسٹاپ پر ایک خاتون کا فون اس کے ہاتھ سے چھین لیا تھا۔