دادی کو کرسی کیوں نہیں دی؟ دلہا بارات واپس لے گیا

30  جنوری‬‮  2024

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی ختم ہوجانا یا پھر شادی کی تقریب کے دوران بارات واپس چلے جانا عام سی بات ہوتی جارہی ہے، حال ہی میں کرسی نہ ملنے پر دلہا کے دلہن بنا بارات واپس لے جانیکا واقعہ پیش آیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد مبین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی بارات نئی دہلی سے اورنگ آباد پہنچی تھی جہاں ان کے پورے خاندان نے دلہا اور اس کے گھروالوں کا انتہائی خوشدلی سے استقبال کیا، لیکن بارات پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ہی دلہا نے اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دلہن کے والد کا کہناتھا کہ بارات پہنچنے کے بعد ہر شخص تقریب انجوائے کر رہا تھا لیکن اسی دوران دلہا کی دادی اور ایک مہمان کے درمیان کرسی پر جھگڑا شروع ہوگیا، دلہا کی دادی نے اس جھگڑے کو اپنی بے عزتی سمجھی اور دلہے سے شکایت کردی جس کے بعد جھگڑا طول پکڑگیا۔رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران دلہا والوں نے دلہن کو لے جانے کے بعد اس کے ساتھ برے سلوک کی دھمکیاں دیں، جھگڑا بڑھنے پر دلہن کے گھر والوں نے دلہا کے خاندان کو ایک کمرے میں بند کردیا اور شادی پر خرچ کی گئی رقم کا مطالبہ کیا۔تقریب میں شامل ایک مہمان نے بتایا کہ دلہا کے گھر والوں کی جانب سے کچھ رقم کی ادائیگی کے بعد دلہن کے گھر والوں نے انھیں بارات واپس لے جانے کی اجازت دی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…