منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

روس سے تعلق رکھنے والی خاتون 26 سال کی عمر میں 22 بچوں کی ماں بن گئیں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس سے تعلق رکھنے والی خاتون 26 سال کی عمر میں 22 بچوں کی ماں بن گئیں ،بات صرف یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ خاتون 105 بچوں کی ماں بننے کی خواہشمند بھی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون کرسٹینا اوزترک کا تعلق روس سے ہے جنہیں ماں بننا بہت پسند ہے، روسی خاتون نے غیر ملکی میڈیا کو بتایاکہ ان کی پہلی اولاد بیٹی ”وکٹوریا”تھی جو ان کی اپنی کوکھ سے پیدا ہوئی، اس بچی کی عمر اب 9 سال ہے ،خاتون کے باقی 21 بچے سروگیسی سے پیدا ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی شادی ان سے 32 سال عمر میں بڑے شخص سے ہوئی جو پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہے اور ایک ہوٹل کے مالک ہیں لیکن بدقسمتی سے منشیات کی وجہ سے انہیں جیل ہوگئی تھی۔خاتون نے بتایا کہ شوہر کے جیل میں ہونے کے باوجود سروگیسی کی مدد سے وہ 2020میں ہی 20 بچوں کی ماں بن چکی تھی ، 2021میں سروگیسی کی مدد سے ایک اور بچہ پیدا ہوا تاہم وہ اب 105 بچے پیدا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے رواں سال کے فروری میں اپنے بچوں کے حوالے سے ایک کتاب کی بھی رونمائی کی گئی جس میں انہوں نے سروگیسی سے ماں بننے، بچوں کی پرورش سمیت تمام تجربات کو لکھا۔خاتون کرسٹینا اوزترک نے بتایا کہ انہوں نے مارچ 2020 سے جولائی 2021 کے درمیان سروگیسی پر تقریبا 1.4 کروڑ روپے خرچ کیے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ21 بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کرسٹینا کے گھر 16 دائیاں کام کرچکی ہیں جنہیں 68 لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ دی گئی۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…