منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

طلاق کے بعد بیٹی کے استقبال کیلئے باپ نے بارات بلا لی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)شادی کے موقع پر بارات دولہا دلہن کے گھر لیکر جاتا ہے، تقریب میں شریک افراد اس دوران خوشی کا اظہار کرنے کے لیے رقص کرتے ہیں لیکن ایک انوکھا واقعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں طلاق کے بعد بیٹی کے استقبال کیلئے باپ نے بارات بلا لی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیر روایتی اور منفرد بارات کی ویڈیو لڑکی کے والد پریم گپتا نے فیس بک پر شیئر کردی۔والد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ اپنی بیٹی کی شادی بڑے دھوم دھام سے کرتے ہیں لیکن بعد میں اگر شوہر بیوی کے درمیان کچھ تنازع اور خاندان غلط نکلے، تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی کے گھر والے خوشی سے اس کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، انہیں تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان میں سے ایک عورت بیٹی کو گلے لگاتی نظر آتی ہے۔سوشل میڈیا پرشئیر ہونے والی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی، جسے اب تک 12 ہزار کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ میں صارفین کی جانب سے مثبت تبصرے کیے جارہے ہیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…