منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

آپریشن میں مریض کے پیٹ سے ائیر فون، مقناطیس اور اسکریو سمیت دیگر چیزیں نکل آئیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے ائیر فون، مقناطیس اور اسکریو سمیت 40 کے قریب چیزیں نکال لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست پنجاب کے شہر موگا سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کے ساتھ پیش آیا جہاں 40 سالہ کلدیپ سنگھ نامی شخص کے پیٹ میں بولٹ، نٹس، مقناطیس اور اسکریو سمیت دیگر چیزیں پائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق کلدیپ سنگھ پیٹ میں شدید درد، الٹی اور بخار کی شکایت لے کر اسپتال آیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق کلدیپ کی فیملی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسے دو سال سے پیٹ میں درد تھا جسے وہ برداشت کررہے تھے لیکن اب تکلیف بڑھ جانے پر ڈاکٹرز کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریض کا ایکسرے کرنے پر پتا چلا کہ اس کے پیٹ میں بولٹ، نٹس، مقناطیس اور اسکریو سمیت دیگر چیزیں ہیں جن کی تعداد 40 تھی۔ڈاکٹر کے مطابق مقناطیس نے لوہے کی دہات کو اپنی جانب کھینچ رکھا تھا جو پیٹ میں ایک رسولی کی شکل اختیار کرگیا تھا جس وجہ سے مریض پیکا حالت میں تھا، جس میں کوئی شخص ایسی اشیاء کھاتا ہے جو عام طور پر کھانے کی چیزیں نہیں ہوتیں، اسی وجہ سے کلدیپ نے قمیض کے بٹن، سیفٹی پن سمیت دیگر خطرناک چیزیں کھا رکھی تھیں۔ڈاکٹرز نے کہا کہ تین گھنٹوں پر مشتمل کلدیپ کا آپریشن تو کامیاب ہوگیا لیکن اس کی حالت اب بھی خطرے سے دوچار ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…