لندن(این این آئی)برطانیہ کے قریب واقع خودمختار جزیرے گرنسی کے کسان نے 20 پاونڈ وزنی پیاز کاشت کی ہے جس کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کہا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے قریب واقع خودمختار چھوٹی جزیرائی خودمختار ریاست گرنسی کے ایک کسان نے تقریبا 20 پائونڈ وزنی پیاز کاشت کی جس کو جب وہ انگلینڈ میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں لے گیا تو منتظمین نے اسے دنیا کی سب سے بڑی پیاز قرار دیا ۔
رپورٹ کے مطابق گرنسی کے کاشتکار گیرتھ گریفن نے تقریبا 20 پاونڈ (19.77 پاونڈ) وزنی پیاز کاشت کیا ہے جس کو وہ انگلینڈ میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں لے گیا جہاں دیکھنے والے اس دیوقامت سبزی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔فلاور شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ٹونی گلووور نے نامی کاشتکار 2014 میں ہیرو گیٹ آٹم فلاور شو میں 18.68 وزن کی پیاز کاشت کر کے لایا تھا اور گیرتھ کی پیاز اس سے یقینا بڑی اور نیا عالمی ریکارڈ ہے۔شو کے منتظمین نے کہا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کے حوالے سے اپنے سابقہ ریکارڈ کو ازسرنو مرتب کرنا چاہیے۔