اسلام آباد(نیوزڈیسک)چچا کی ضمانت کیلئے بھتیجے نے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا، تفصیلات کے مطابق عام طور پر وکلاء کو معاوضے کے طو پر پیسے دینے کا رواج ہے۔ کسی واقعہ میں کسی ملزم نے ضمانت کرانی تو وہ اپنے وکیل کو کیس لڑنے کیلئے پیسے بطورِ فیس دیتا ہے اور وکلاء بھی اپنی فیس پیسوں میں ہی وصول کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسے واقعات بھی سامنے آتے ہیں جو عوامی دلچسپی کا مرکز بن جاتے ہیں۔ایسا ہی منفرد اور دلچسپ واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں محنت کش کا بھتیجا فیس نہ ہونے پر وکیل کے پاس پالتو مرغا لے آیا۔ کمسن بچے ایان نے چچا محسن عباس کی ضمانت کیلئے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا۔ بچہ وکیل کو مرغا دینے کے بعد روتا رہا۔