جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بے وفائی کرنے پر محبوبہ قتل، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی اپلوڈ کردی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو قتل کردیا، لاش کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے 25 سالہ شلپا جھریا کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا،

جس کی لاش جبل پور کے میکھلا ریزورٹ کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔واقعے کو ایک ہفتہ گرز جانے کے باوجود پولیس اہلکار تاحال ملزم ابھجیت پاٹیدار کو گرفتار نہیں کرسکے۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر دل دہلا دینی والی وائرل ویڈیو میں ابھجیت پاٹیدار کو دیکھا جاسکتا ہے جو بے وفائی نہیں کرنے کا کہہ رہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی بستر پر پڑا کمبل ہٹاتا ہے جس کے اندر سے خاتون کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھجیت نے ایک اور ویڈیو کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے، جس میں اس نے اپنی شناخت تاجر کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس کے پاٹنر جتیندر کمار اور مقتولہ کے آپس میں تعلقات تھے انہوں نے اسے دھوکہ دیا ہے اور مقتولہ جتیندر کمار سے 12 لاکھ لے کر فرار ہوگئی تھی۔جبکہ تیسری ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جتیندر کمار کے کہنے پر شلپا جھریا کا قتل کیا ہے اور اس کا کہنا تھا کہ بابو جنت میں پھر ملیں گے۔تیسری ویڈیو میں ابھیجیت نے جیتندر کے ساتھی سمت پٹیل پر بھی الزام عائد کیا ہے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جتیندر اور سمت دونوں کو بہار سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور فی الحال ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔قتل کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیویش بگھیل نے کہا کہ ملزم نے 6 نومبر کو میکھلا ریزورٹ میں ایک کمرہ بک کرایا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اس رات اپنے کمرے میں اکیلا تھا۔ اگلے دن، خاتون دوپہر کو اس سے ریزورٹ میں ملنے آئی اور انہوں نے کھانا منگوایا۔ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد ملزم ہوٹل کو تالا لگا کر اکیلا ہی چلا گیا۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ 8 نومبر کو ہوٹل انتظامیہ نے دروازہ توڑا تو خاتون کی لاش ملی۔اسپیشل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرینکا شکلا نے بتایا کہ ابھیجیت ایک ماہ تک پٹنہ میں جتیندر کے گھر رہائش پذیر تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…