شادی تقریب میں بیٹے کیلئے دلہن تلاش کرنے والی خاتون کی دھوم ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

17  ‬‮نومبر‬‮  2020

قاہرہ (این این آئی )مصر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنے جواں سال بیٹے کے لیے ایک شادی کی تقریب میں شریکہ حیات کا انتخاب کرتے دکھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مابق یہ ویڈیو مصری خواتین بالخصوص مائوں کی

اپنے بیٹوں کے لیے رشتوں کی تلاش، ان کے انتخاب کے پسندیدہ طریقے اور لڑکیوں کی خوبیوں کی جان کاری کی خصوصیات کا پتا چلتا ہے۔مصر کے 28 سالہ عمرو خلیل عزیزو اقارب، جاننے والوں اور دوستوں کی شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنے ماں احلام محمد عبدالعزیز کے ہمراہ ہوتا ہے۔ احلام کے شوہر انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اس کے چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں۔ صرف عمرو خلیل کی شادی ہونا باقی ہے۔عمرو نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ انہوںنے اپنی ماں کی ویڈیو بنائی۔ وہ شادی کی تقریب شریک لڑکیوں پرنظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کیلیے دلہن تلاش کررہی ہیں۔اگرچہ اس وقت احلام کو معلوم نہیں تھا کہ اس کا بیٹا اس کی ویڈیو بنا رہا ہے تاہم بعد ازاں اسے معلوم ہوا کہ شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن کی تلاش کا منظر سوشل میڈیا پر اتنا زیادہ مقبول ہو گیا ہے۔احلام محمد عبدالعزیز نے بتایا کہ عمرو اس کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ میں چاہتی ہوںکہ وہ بھی اپنے دوسرے بھائیوں کی طرح اپنا گھر بسائے۔ اس کے لیے میںنے ایک شادی میں اس کی دلہن دیکھی۔اس کے بعد اس کے اہل خانہ سے بات کی اور منگنی طے ہوگئی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن کی تلاش کی ویڈیو کو بے پناہ مقبولیت ناقابل یقین ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…