سبق آموز اور قابل تقلید واقعہ کینسر کے شکار استاد بسترعلالت سے طلبا کو پڑھانے لگے

16  ستمبر‬‮  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں اپنے طلبا کو زیور علم سے آراستہ کرنے کے جذبے سے سرشار کینسر کا شکار ایک استاد کا سبق آموز اور قابل تقلید واقعہ سامنے آیا ہے جو چار ماہ سے خود اسپتال میں بستر علالت پر ہونے کے باوجود اپنی تکلیف کو بھلا کر بچوں کی تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ابو عمر الدانی پرائمری اسکول کے

معلم محمد الفیفی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ سے وہ اپنے کینسر کیمیائی تابکاری علاج کیلیے اسپتال میں داخل ہیں۔ جب سے سعودی عرب میں سیشن کروا رہے ہیں لیکن وہ اپنے طلبا سے ریاض کے ایک اسپتال میں اپنے کمرے سے گفتگو کرتے اور ان کی تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔اساد محمد الفیفی نے کہا کہ میں ریاض کے ابی عمرو ال دانی پرائمری اسکول میں عربی زبان کی تعلیم دیتا ہوں۔انہوں نے اسپتال کے کمرہ علاج سے بچوں کی تدریس کے عمل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں بچوں کو فاصلاتی طریقے سے تعلیم دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ استاد الفیفی پرائمری اسکول میں شعبہ عربی کے استاد ہیں۔الفیفی نے مزید کہا کہ مجھے گذشتہ رمضان میں گردوں میں تکلیف ہوئی جس پر میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ چیک اپ کے بعد پتا چلاکہ میں کینسر کا شکار ہوں اور میں نے وہاں سے فورا ہی اپنا علاج کرانا شروع کر دیا۔تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفیفی نے کہا کہ میں اپنے پیشہ سے پرجوش ہوں اور تعلیم میں نئی پیشرفتوں کو جاری رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ طلبا میری روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔ میں ان کی تعلیم اور تربیت سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…