سیول(این این آئی)کرونا وائرس کی وباء کے جلو میں جنوبی کوریا میں میڈیکل ماسک پہنے لوگوں پرمشتمل ایک اجتماعی شادی کی تصاویر کے ساتھ تفصیلات شائع کی ہیں۔ اس تقریب میں دلہے، دلہنیں، مہمان اور میزبان سب ماسک پہنے دیکھے جاسکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سیئول میں ایک بڑے چرچ میں ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکاء کی
کرونا وائرس سے بچائو کے لیے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔چرچ کے عملے نے ہینڈ سینیٹائزر تیار کیا، طبی ماسک تقسیم کیے اور شوہروں کے درجہ حرارت کا جائزہ لیا اور پوری دنیا سے30ہزارکے قریب لوگ سیئول کے شمال مشرق میں جپیونگ کے چیونگ شم ورلڈ پیس سنٹر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے ملک میں چھ ہزار نئے جوڑوں کی اجتماعی شادی میں شرکت کی۔